• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہل پارک، پلاٹ اصل لے آؤٹ پلان میں موجود نہیں، میئر کراچی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی مرتضی ٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہل پارک اراضی سے متعلق تمام حقائق سامنے لانے کیلئے سروے اور انکوائری کا عمل جاری ہے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تعمیرات کیلئے پیش کیا گیا پلاٹ اصل پی ای سی ایچ ایس لے آؤٹ پلان میں موجود ہی نہیں۔ متنازع اراضی سے متعلق پیش کی گئی دستاویزات اور معاہدوں کی چھان بین جاری ہے جبکہ ہل پارک کی ایک انچ زمین بھی کسی کو الاٹ نہیں کی گئی۔ تعمیرات کرنے والے شخص کی جانب سے پی ای سی ایچ ایس کی لیز دستاویزات پیش کی گئیں، تاہم ریکارڈ کی جانچ کے بعد معلوم ہوا کہ متنازع پلاٹ نمبر 39-G-4 بلاک 6 پی ای سی ایچ ایس کے اصل لے آؤٹ پلان میں موجود ہی نہیں۔ میئر کراچی کا کہنا ہے کہ 1974کے سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہل پارک کا مجموعی رقبہ تقریباً 56 ایکڑ پر مشتمل ہے اور کے ایم سی نے ہل پارک کی اراضی کا کوئی حصہ کبھی کسی فرد یا ادارے کو الاٹ نہیں کیا۔اگر پی ای سی ایچ ایس کی جانب سے لے آؤٹ پلان کی خلاف ورزی یا ہل پارک کی اراضی پر تجاوزات ثابت ہوئیں تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید