اسلام آ باد (رانا غلام قادر)ملک میں گدھوں سمیت دیگر مویشیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ۔ گدھوں کی تعداد ایک لاکھ تیرہ ہزارمزیدبڑھ گئی ، ان کی مجموعی تعداد ساٹھ لاکھ سنتالیس ہزارسے بڑھ کر اکسٹھ لاکھ ساٹھ ہزار ہوگئی ۔دستاویزکے مطابق ایک سال کے دوران مویشیوں کی مجموعی تعداد میں 22لاکھ 49ہزار کا اضافہ ہوا جس کے بعد ان کی کل تعداد 5 کروڑ 97 لاکھ 11ہزار سے بڑھ کر 6کروڑ 19 لاکھ 60 ہزار پر پہنچ گئی۔سرکاری دستاویز کے مطابق ملک میں رواں مالی سال 2025۔26کے دوران گزشتہ مالی سال 2024۔25 کےمقابلے میں گدھوں سمیت مختلف مویشیوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ 13 ہزار کا اضافہ ہواجس کے بعد ان کی مجموعی تعداد 60لاکھ 47 ہزار سے بڑھ کر 61 لاکھ 60 ہزار ہوگئی ۔