اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف پی ٹی آئی کی شکایت خارج کر دی ، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے سکندر سلطان راجہ پر عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور دیگر ا الزامات لگائے تھے ، جوڈیشل کونسل سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری سرکاری خط کے مطابق، یہ شکایت پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کے ذریعے دائر کی گئی تھی۔