• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو پچھلی دفعہ سے زیادہ بری شکست دینگے، خواجہ آصف، بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت کو پچھلی دفعہ سے زیادہ بری شکست دینگے، بھارت نے پچھلی بار غلطی کر کے اپنی مانگ کا سندور اجاڑا تھا، وہ آج تک حالیہ جنگ میں ناکامی کی ذلت اٹھا رہے ہیں۔بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت افغانستان کے ذریعے پراکسی جنگ لڑ رہا ہے، اس میں بھی جو حالات ہیں، بھارت اپنا شوق پورا کر لے۔وزیر دفاع نے کہا کہ پاک فوج بھارت کو پچھلی دفعہ سے زیادہ بری شکست دیگی، انکے ساتھ جو پچھلی بار ہوا شاید ان کی تسلی نہیں ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید