• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاؤنز کیلئے 13 ارب کی ترقیاتی اسکیمیں، رواں مالی سال کام شروع نہیں ہوسکے گا

کراچی(طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر)کراچی کے ٹاونز کے لئے حکومت سندھ کے مختص کر دہ 13 ارب روپےکی ترقیاتی اسکیموں پررواں مالی سال میں کام شروع نہیں ہو سکے گامحکمہ بلدیات نے 24ٹاونز کی 139اسکیمیں منظور کرنے کے بعد ان پر کام کے لئے کے ایم سی کو بھیج دی تھیں ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ بلدیات اور پی اینڈ ڈی سےمنظوری میں تاخیر کے باعث کچھ عرصہ قبل ہی یہ کے ایم سی کے حوالے کی گئی ہیں جس کے باعث ان کے ٹینڈر بروقت نہیں ہو سکے اور اب ذرائع کا کہنا ہے محکمہ انجینئرنگ کے ایم سی اس بات کی کوشش کر رہاہے کہ 30جون سے قبل ان کے ٹینڈر کا عمل مکمل ہو جائے اور ٹھیکیداروں کو ورک آرڈر آئندہ مال سال میں جاری کئے جائیں ٹاونز کی ان اسکیموں میں سڑکیں، پیور بلاکس، سیوریج اور دیگر منصوبے شامل ہیں واضح رہے بعض ٹاونز نےان اسکیموں پر عمل درآمد کے لئے انہیں کے ایم سی کےحوالے کرنے پر احتجاج کیا تھا ان کا موقف ہے کہ ٹاونز کے کام ٹاونز کی زیر نگرانی ہی ہونا چاہیں۔

اہم خبریں سے مزید