• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کو ای چالان جاری کرنا شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کو ای چالان جاری کرنا شروع کردیا گیا ہے۔شارع فیصل کے فرسٹ اورسیکنڈ ٹریک کو کار،جیپ اور ڈبل کیبن کاڑیوں جبکہ تھرڈ اور فورتھ ٹریک تمام کمرشل گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ لین کی خلاف ورزی کرنے پرموٹرسائیکل کو 2500 روپے، کار کا 5000روپے اور کمرشل گاڑیوں کو 7500روپے کا ای چالان جاری کیا جائیگا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شارع فیصل پر ان گاڑیاں کے لیے جنہوں نے اصل نمبر پلٹس نہیں لگا رکھیں اور وہ لین کی خلاف ورزیاں زیادہ کرتی ہیں ان گاڑیوں کے لیے شارع فیصل پر 4سے 5مقامات پر فزیکل چیکنگ شروع کی گئی ہے۔ اس دوران بغیر نمبر پلیٹس کی حامل گاڑیوں کو عارضی طور پر ضبط کیا جائے گا اور انہیں ای چالان بھی جاری کیا جائے گا۔لین مینجمنٹ پلان کے تحت،کمرشل گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ بائیں 2لین کو سختی سے استعمال کریں جو ان کی نقل و حرکت کے لیے مخصوص ہیں۔ تیزی سے چلنے والی نجی گاڑیوں بشمول کاروں، جیپوں اور ڈبل کیبن گاڑیوں کو بائیں جانب اور دوسری بائیں لین استعمال کر پر تیز اجازت نہیں ہے کیونکہ یہ تجارتی اور سست رفتار ٹریفک کے لیے محفوظ ہیں۔تیز رفتارلین اوردائیں طرف کی دوسری لین خصوصی طورپرتیز رفتاری سے چلنے والی نجی گاڑیوں کے لیے مخصوص کی گئی ہے جس سے ٹریفک کی ہموار اور بلا تعطل روانی کو یقینی بنانا مقصود ہے۔ٹریفک پولیس حکام کے مطابق شارع فیصل پر کوئی بھی یو ٹرن یا رائٹ ٹرن نہیں ہے لہذا موٹرسائیکل یا کمرشل گاڑی کا دائیں جانب چلنا بنتا نہیں ہے ۔شارع فیصل پر بائیں جانب کٹس موجود ہیں،فاسٹ ٹریک پرچلنے والی گاڑیوں کوشارع قائدین یا ڈرگ روڈ سے لیفٹ پرجانا ہے توانہیں 400 میٹر پہلے انڈیکٹر دینا لازمی ہوگا اور اس کے ساتھ وہ اپنی لین تبدیل کرسکتی ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید