• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 ممالک میں 20 امریکی فوجی مقامات پر ایرانی حملے، کروڑوں ڈالرز کا نقصان

کراچی (نیوز ڈیسک)8ممالک میں 20 امریکی فوجی مقامات پر ایرانی حملے، کروڑوں ڈالرز کا نقصان ،برطانوی میڈیا کے مطابق جدید ترین فضائی دفاعی نظاموں، ایندھن بھرنیوالے طیاروں اور ریڈارز کو نشانہ بنایا گیا،تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی تنصیبات پر ہونیوالا نقصان ظاہر کرتا ہے کہ ایران کے جوابی حملے کہیں زیادہ موثر اور وسیع پیمانے پر ہوئے ،برطانوی نشریاتی ادارہ نے سیٹلائٹ تصاویر اور ویڈیوز کے تجزیہ کے بعد بتایا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک ایران نے امریکہ کے 20فوجی مقامات کو نقصان پہنچایا ہے۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ جتنا عوامی طور پر تسلیم کیا گیا، ایران کے حملے اس سے زیادہ وسیع تھے۔فروری کے اختتام سے اب تک ایران نے مشرق وسطیٰ کے آٹھ ممالک میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، جس سے جدید ترین فضائی دفاعی نظاموں، ایندھن بھرنے والے طیاروں اور ریڈارز کو کروڑوں ڈالرز کا نقصان پہنچا ہے۔امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے حملوں کے ردعمل میں تہران نے گذشتہ تین ماہ کے دوران امریکی اڈوں اور مشترکہ فوجی تنصیبات دونوں کو نشانہ بنایا ہے۔ایک جانب وائٹ ہاؤس بارہا یہ دعویٰ کر چکا ہے کہ ایران کی فوج تقریباً تباہ ہو چکی ہے، دوسری جانب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی تنصیبات پر ہونے والا نقصان ظاہر کرتا ہے کہ تہران کے جوابی حملے اس سے کہیں زیادہ مؤثر اور وسیع پیمانے پر ہوئے جتنا کہ امریکی حکام نے اعتراف کیا ہے۔ایک امریکی دفاعی عہدیدار نے ’آپریشنل سکیورٹی وجوہات‘ کا حوالہ دیتے ہوئےرپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید