• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ مختلف ایشوز کو غیر ضروری طور پر سیاسی رنگ دیتی ہے، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن میں ایسے دہشتگرد سامنے آئے جو کے ایم سی، واٹر بورڈ کے ملازم تھے۔ایم کیو ایم اپنی مردہ سیاست کو زندہ کرنے ناکام کوشش کررہی ہے وہ اس کے لئے مختلف مسائل اور ایشوز کو غیر ضروری طور پر سیاسی رنگ دیتی ہے۔گیس کی کمی وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، جبکہ کے-الیکٹرک بھی سندھ حکومت کے ماتحت ادارہ نہیں ہے۔ پانی کی کمی کے حوالے سے سندھ حکومت پہلے ہی ارسا کو خط لکھ چکی ہے جس میں آگاہ کیا گیا ہے کہ سندھ کو اس وقت 22 فیصد پانی کی قلت کا سامنا ہے، جس کے اثرات کراچی پر بھی پڑتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم وفاقی حکومت کے معاملات اور مسائل بھی سندھ حکومت کے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش کرتی ہے۔ کراچی میں ایم کیو ایم کی سیاست کا محور مسائل کا حل تلاش کرنے کی بجائے انہیں سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید