• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی خارجہ امور، سفارتی تقرریوں میں میرٹ، پیشہ ورانہ مہارت پر زور

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امورِ خارجہ نے سفارتی تقرریوں میں میرٹ، پیشہ ورانہ مہارت اور ادارہ جاتی تسلسل کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ یہ سفارش قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کی گئی جو چیئرپرسن حنا ربانی کھر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مائیگریشن ، سفارتی امور، وزارتِ خارجہ میں ادارہ جاتی اصلاحات اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق اہم معاملات پر غور کیا گیا۔اجلاس میں اسپین میں غیر دستاویزی تارکین وطن، بشمول پاکستانی شہریوں، کے لیے متعارف کرائی گئی خصوصی ریگولرائزیشن اسکیم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اہم خبریں سے مزید