اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) عمران غزنوی نے پرائیویٹائزیشن کمیشن میں چیف میڈیا آفیسراور پرنسپل ترجمان کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، جہاں وہ اسٹریٹجک کمیونیکیشن اور ایکسٹرنل ریلیشنز کےامور میں اہم کردار ادا کریں گے۔عمران غزنوی کو سرکاری و نجی شعبوں میں 20 برس سےبھی زائد کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ پی آئی اے، ایف بی آر، ایس ای سی پی، سی سی پی، پلاننگ کمیشن اور معروف میڈیا اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اوگرا میں بطور ترجمان اور سینیئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر کارپوریٹ و میڈیا خدمات انجام دینے کے بعد ذمہ داریوں سے سبکدوشی اختیار کی۔