• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات کے بڑے سرمایہ کاروں کی آئی ایف ایف سی او گروپ میں دلچسپی

کراچی (نیوز ڈیسک) امارات کے بڑے سرمایہ کاروں کی آئی ایف ایف سی او گروپ میں دلچسپی، شیخ طحنون سے منسلک انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی میدان میں آ گئی،اماراتی ارب پتی محمد العبار بھی ممکنہ خریداروں میں شامل ہیں۔ بلومبرگ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے معروف صنعتی و اشیائے خورونوش گروپ آئی ایف ایف سی او نے بڑے سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق ابوظبی شاہی خاندان کے رکن شیخ طحنون بن زاید آل نہیان کی سربراہی میں کام کرنے والی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی اور دبئی کے معروف ارب پتی کاروباری شخصیت محمد العبار ان فریقوں میں شامل ہیں جنہوں نے کمپنی یا اس کے بعض اثاثوں میں ابتدائی دلچسپی ظاہر کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید