کراچی (اسٹاف رپورٹر) جیل حکام نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں ملزمہ انمول عرف پنکی کو سیکیورٹی خدشات کے باعث ویڈیولنک کے ذریعے پیش کرنے کی اجازت طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کی عدالت میں پیشی سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جیل حکام نے درخواست دائر کی کہ ملزمہ کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر عدالت میں پیش کرنا ممکن نہیں، لہٰذا آئندہ سماعت پر اسے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔