• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان، سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 7 افراد جاں بحق

چلاس(جنگ نیوز) گلگت بلتستان کے مشہور سیاحتی مقام فیئری میڈوز جانے والی سیاحوں کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق حادثہ چلاس کے علاقے میں پیش آیا جہاں سیاحوں کو لے جانے والی گاڑی گہری کھائی میں جا گری، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو اہلکار اور مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
اہم خبریں سے مزید