راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر)عمران خان سے آج ملاقات کیلئے پی ٹی آئی نے فہرست جیل حکام کو بھجوادی،فہرست میں فیصل ملک ایڈووکیٹ، تابش فاروق، علی اعجاز بٹر، بابر اعوان، حسنین سنبل، بلال عمر بودلہ کے نام شامل ہیں،ذرائع کاکہنا ہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اپنی کابینہ سمیت آج اڈیالہ آئیں گے ،جب کہ عمران خان کی بہنیں اور بشریٰ بی بی کیفیملی ارکان بھی اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔