کوئٹہ( جنگ نیوز)بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق قلعہ عبداللہ میں میزئی اڈا نادرا مارکیٹ میں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، جنکے تلاش جاری ہے۔ جاں بحق افراد کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ چمن شاہراہ بلاک کردی۔