اسلام آباد(رپورٹ ، تنویرہاشمی ) آئندہ مالی سال کے وفاقی ترقیاتی بجٹ ( پی ایس ڈی پی) کے لیے مجوزہ طور پر مختص 1126ارب روپے میں سے انفراسٹرکچر کیلئے 729.9ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ، ارکان اسمبلی کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 70ارب ،سماجی شعبے کیلئے187ارب روپے گورننس 10.2ارب روپے ، سائنس اور ٹیکنالوجی کیلئے43.9ارب روپے ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے 79.4ارب روپے ، ضم شدہ اضلاع کےلیے 66.1ارب روپے ، پیداوار کےلیے 9.3ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، انفراسٹرکچر کے 729.9ارب روپے میں سے توانائی کےلیے 135.6ارب روپے ، پانی 140.4ارب روپے ، ٹرانسپورٹ اور مواصلات کےلیے 408.9ارب روپے ، فزیکل پلاننگ اور ہاؤسنگ کےلیے 45ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔