• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق آرمی چیف کی عمران سے ملاقات کی خبر بے بنیاد ہے، علیمہ

راولپنڈی(نیوز ایجنسیاں)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے سابق آرمی چیف کی عمران خان سے ملاقات کی خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا اور کہا کہ ایسی خبریں جان بوجھ کر پھیلائی جا رہی ہیں تاکہ لوگوں کی توجہ کو ہٹایا جائے، ملک سے باہر جانے کی بات تین برس سے عمران خان نے نہیں مانی تو اب کیا مانیں گے؟ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیشی کے بعد باہر موجود میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ مجھ پر الزام ہے کہ 26نومبر کے احتجاج کا پیغام میں نے عوام تک پہنچایا حالانکہ بانی پی ٹی آئی نے 26نومبر کے احتجاج کا اعلان جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا تھا، میرے وکیل نے بہترین جرح کی لیکن میں نے کہا جو یہ کرنا چاہتے ہیں کرلیں سزا دینا چاہتے ہیں تو دے دیں جیل چلے جائیں گے، رہا کرنا چاہتے ہیں تو کردیں ہم نے ویسے بھی کون سا جرم کیا ہے، ہم اس کیس کو جلدی ختم کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کو میں نے میسیج کر کے پوچھا کہ یہ کیا خبر چل رہی ہے؟ انہوں نے تصدیق کی کہ کوئی ملنے نہیں گیا یہ جھوٹ ہے میں بھی نہیں مانتی کہ انکی اتنی بھی جرات ہے کہ یہ وہاں پر جائیں۔
اہم خبریں سے مزید