اسلام آباد(خالد مصطفیٰ) پاکستان اور روانڈا نے جوہری تحفظ اور ریڈی ایشن سیفٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔یہ معاہدہ پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی اور روانڈا کی ریگولیٹری اتھارٹی کے درمیان اسلام آباد میں ہوا۔