اسلام آباد(اسرار خان )ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے بدھ کے روز بتایا کہ بیریک گولڈ پاکستان کے اہم ریکوڈک تانبہ و سونے کے منصوبے کے لیے نفا ذ قانون کی مقامی ایجنسیوں کے ساتھ سیکیورٹی انتظامات کے جائزے کے آخری مرحلے میں ہے، یم ڈی او جی ڈی سی ایل احمد حیات لک نے بتایا ہے کہ ʼبیریک اور نفاذقانون کی ایجنسیاں سیکیورٹی پروٹوکول کے جائزے کو حتمی شکل دے رہے ہیں، جبکہ کمپنی حکومت کے ساتھ مل کر خریداری کے عمل کو مزید مؤثر بنانے پر بھی کام کر رہی ہے، کیونکہ دنیا کے سب سے بڑے غیر ترقی یافتہ تانبہ و سونے کے ذخائر میں سے ایک کی ترقی کی رفتار تیز ہو رہی ہے۔