اسلام آباد/فاروق اقدس ( خصوصی رپورٹ) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان جو رواں ماہ کے وسط میں چین کے دورے پر روانہ ہونے والے تھے اب ان کے اس شیڈول میں تبدیلی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن کے مطابق طارق رحمان اپنے اولین غیر ملکی دورے پر اب پہلے ملائشیا جائیں گے اور پھر چین کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں کی اعلی قیادت سے ملاقات کریں گے یاد رہے کہ بھوٹان سمیت بعض ملکوں نے جن میں بھارت سر فہرست ہے بنگلہ دیش کے وزیراعظم کو اپنے ممالک کے دورے کے لیے باضابطہ دعوت دے رکھی ہے۔