اسلام آباد(کامرس رپورٹر) ایف بی آر میں ان لینڈ ریونیو کے گریڈ 20کے افسرمحمد یاسر پیرزادہ نے بطور ڈی جی ، ڈائر یکٹوریٹ جنرل آف آئی ٹی و ڈی ٹی ایف بی آر ہیڈکوارٹر یکم جون سے،ضیاء اگرو نے بطور کمشنر آئی آر، زون فور ، لارج ٹیکس پیئر آفس اسلام آباد، گریڈ 19کے افسر علی منصور نے بطورایڈیشنل کمشنر آئی آر ،کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور نے 29 مئی سے اور گریڈ 19کی مس عروج مہوش رضوی نے ایڈیشنل کمشنر آئی آر،ریجنل ٹیکس آف لاہور میں 22مئی سے، اسد عزیز نے بطور ایڈیشنل کمشنر آئی آر ، ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد 25مئی سے اور کیپٹن ارسم آفتاب نے بطور ایڈیشنل ڈائر یکٹر ، ان لینڈریونیو سروس اکیڈمی لاہور میں 21مئی سے اپنے عہدوں کے چارج سنبھال لیے ہیں ، ایف بی آر نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔