لاہور(خالدمحمودخالد)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 10جون 2026 کو بھارتی سیاست کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ وہ اپنے اقتدار کے 4398 دن مکمل کر کے بھارت میں سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے منتخب وزیراعظم بن جائیں گے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ پنڈت جواہر لال نہرو کے پاس تھا جنہوں نے 4397دن وزیراعظم کے طور پر خدمات سر انجام دی تھیں۔ وزیراعظم مودی 26 مئی 2014 کو پہلی مرتبہ اقتدار میں آئے تھے اور اب وہ مسلسل 12 سال سے زائد عرصے سے ملک کی قیادت کر رہے ہیں۔