• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور ان کا حل

سوال: قربانی کے بڑے جانور میں ایک ہی خاندان کے کئی حصہ دار ہوں تو کیا سب کے حصے وزن کرکے برابر تولنا ضروری ہے؟ یا برابر حصے بنائے بغیر بھی گھر میں استعمال کرسکتے ہیں؟

جواب: اگر ایک ہی گھر کے افراد مشترک طور پر قربانی کا جانور خرید کرلائیں اور اس کا گوشت مشترکہ طور پر گھر میں استعمال کرنا مقصد ہو تو گوشت وزن کرکے تقسیم کرنا ضروری نہیں ہے۔ لیکن اگر کوئی حصہ دار اپنا حصہ وصول کرنا چاہتا ہو تو اس صورت میں وزن کرکے تقسیم ضروری ہوگی۔

اگر گوشت کو وزن کرکے تقسیم کرنا مشکل ہو تو گوشت کے ساتھ کلہ، پائے، مغز، کلیجی یا پھیپڑوں کو شامل کرلیا جائے تو اس صورت میں اندازے کے ساتھ بھی تقسیم درست ہوگی۔ (رد المحتار، کتاب الأضحيۃ، ج:6، ص:317، ط: سعید)

اقراء سے مزید