کراچی (اسد ابن حسن) کراچی کے شہری یقینا میئر کراچی کی کارکردگی پر تنقید بھی کرتے ہیں مگر اچھے کاموں کی تعریف بھی کرنی چاہیے،میئر کراچی نے ایمپرس مارکیٹ کے مرکزی صحن کو پتھاروں سے خالی کرواکرصحن کے بیچ میں ایک خوبصورت فوارہ بھی نصب کر دیا گیا ہے جو ان کا ایک قابل ستائش فیصلہ ہے۔