کراچی (ٹی وی رپورٹ)آزاد کشمیر حکومت کے محکمہ داخلہ نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق صدر آزاد کشمیر نے تنظیم کو کالعدم قرار دینے کی منظوری دی، تنظیم کے خلاف امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے کے معقول شواہدموجودہیں‘ تنظیم ریاست میں انتشار پیدا کرنے میں ملوث پائی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق جموں کشمیر ایکشن کمیٹی، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی فرسٹ شیڈول میں شامل ہیں، عوامی ایکشن کمیٹی کے نام سے کام کرنے والی تنظیم کو فرسٹ شیڈول میں شامل کردیا گیا۔