• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق، 5 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی( اسٹاف رپورٹر)شہر میں مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق ، 5 افراد کی لاشیں ملیں،تفصیلات کے مطابق ماڑی پور روڈ کے قریب کرین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 22 سالہ معیز جاں بحق، 15 سالہ رحیم زخمی ہوگیا ، ناظم آباد نمبر ایک سرسید کالج کے قریب نجی اسکول کا بورڈ لگاتے ہوئے پانچویں منزل سے گر کر 17شاہ عالم ولد بشیر مسیح ہلاک ہوگیا ، ناظم آباد نمبر دو میں مبینہ طور پر چوتھی منزل کی گھر کی بالکونی سے گر کر 48 سالہ شمائلہ زوجہ نوید جاں بحق ہوگئی ،پولیس نے بتایا کہ متوفیہ کا دماغی توازن درست نہیں تھا ،صدرپارکنگ پلازہ کے قریب ہوٹل میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 32 سالہ محمود ولد امین جاں بحق ہوگیا ، دریں اثنا نارتھ ناظم آباد بلاک سی میں گھر سے کئی روز پرانی 62 سالہ عذرا زوجہ سلطان کی لاش ملی، خاتون گھر میں اکیلے رہائشی پذیر تھی، پورٹ قاسم کے قریب فیکٹری سے 59سالہ عمر زادہ ، ،لیاقت آباد ڈاکخانہ ، آئی سی آئی چوک اور سمن آباد النور سوسائٹی کے قریب سے 3 افراد کی لاشیں ملیں ،پولیس نے سرد خانے منتقل کردیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید