اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم نے کمرشل کورٹس کے قیام کیلئے قانون سازی کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دیدی۔وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی قانون سازی کیلئے مسودہ تیار کریگی۔کمیٹی میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اور وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی شامل ہونگے جبکہ وفاقی سیکریٹری قانون بھی کمیٹی کے رکن ہونگے۔ کمیٹی 45روز میں اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کریگی۔