• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر، 2 افسران کے تبادلے، 2 نے عہدوں کے چارج سنبھال لئے

اسلام آباد(تنویر ہاشمی / کامرس رپورٹر) ایف بی آر کے2افسران کے تبادلے، 2نے عہدوں کے چارج سنبھال لئے۔ایک سپرنٹنڈنٹ تنزلی کی سزا مکمل ہونے پر بحال جبکہ آپریزنگ افسر کو بد انتظامی پر برطرف کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے ان لینڈریونیو سروس کے دوافسران کے تبادلے کر دیئے گئے ، گریڈ 19کے ڈائر یکٹوریٹ آف لاء میں تعینات ڈائر یکٹر،مرزا ناصر علی کا تبادلہ کر کے چیف ( او پی ایس ) آئی آر آپریشن ونگ ، اسٹیشن کراچی اورگریڈ 17کےاسسٹنٹ کمشنر ریجنل ٹیکس آفس ٹوکراچی کےسید کامران حسین شاہ کا تبادلہ کر کےسکینڈ سیکریٹری آئی آر آپریشن ونگ، کراچی سٹیشن تعینات کر دیاگیا۔

اہم خبریں سے مزید