کراچی ( اسٹاف رپورٹر )میئر سکھر و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ آپ ایک وفادار تابعدار شوہر ضرور بنیں، آپ اتنے ایکسپرٹس ہیں تو آپکی اہلیہ کو آپ کی صلاحیتوں کو استعمال کرنا چاہئے تھا، گلگت بلتستان میں انتخابی مہم میں غیر اخلاقی تنقید کی جارہی ہےکیپٹن صفدر سندھ کے عوام سے معافی مانگیں،کیپٹن صفدر سندھ اورکراچی آئیں یہاں مسائل سنیں اور حل کریں۔ گلگت بلتستان میں الیکشن میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی مراد علی شاہ اور بلاول صاحب کی کارکردگی سب کے سامنے ہے،عوامی مینڈیٹ کے ذریعے اس صوبے میں حکومت جاری ہے۔جمعہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے 5 دن سے پورا سندھ بجلی سے محروم ہے ۔آپ ایک وفادار تابعدار شوہر ضرور بنیں۔آپ اتنے ایکسپرٹس ہیں تو آپکی اہلیہ کو آپ کی صلاحیتوں کو استعمال کرنا چاہئے تھا۔ کسی بھی شہر میں ترقی کرنا اچھی بات ہے ۔