اسلام آباد (محمد صالح ظافر ،خصوصی تجزیہ نگار ) خلائی تحقیق کے قومی ادارے سپارکو نے آزاد کشمیر کے جنگلات میں لگنے والی حالیہ بھیانک آگ سے ہونے والی تباہی کی تفصیلات جاری کر دی ہیں سپارکو کے سپیس فور کلائیمیٹ پورٹل پر جاری کردہ سیٹلائٹ ڈیٹا اور تصاویرکے مطابق وسطی آزاد کشمیر کے جنگلات میں وسیع پیمانے پر تباہی ریکارڈ کی گئی ہے۔