• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بروری میں بارہ گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ ،عوام پریشان

کوئٹہ (پ ر) بروری کے قبائلی و سماجی رہنما عزیز احمد بلوچ، میر عبدالعلی کھیازئی، محمد آصف کھیازئی، حاجی شیر محمد بڑیچ، امیر اللہ خان یوسفزئی اور دیگر نے کہا ہے کہ بروری میں بارہ گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہےانہوں نے کہا کہ عوام طویل لوڈشیڈنگ سے شدید پریشان ہیں ان کی زندگی اجیرن ہو چکی ہےکیسکو سے کوئی پوچھنے والا نہیںعوام اس صورتحال سے تنگ آ چکے ہیںکلی کھیازئی، نور محمد اسٹریٹ، بہادر آباد، بروری اور دیگر ملحقہ علاقے شدید متاثر ہو رہے ہیںانہوں نے خبردار کیا کہ اگر محکمہ کیسکو نے فی الفور بروری میں لوڈشیڈنگ ختم نہ کی تو عوام مغربی بائی پاس کو بطور احتجاج بند کریں گےجوکہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے تک جاری رہے گااس کی تمام تر ذمہ داری کیسکو کے افسران اور عملے پر عائد ہوگی۔
کوئٹہ سے مزید