گلگت ( آن لائن ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے بھائیو اور بہنو! پیپلز پارٹی 3 نسلوں سے آپ کے حقِ حاکمیت کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، آپ پیپلز پارٹی کو کامیاب کرینگے تو ہم نعرہ لگائیں گے کہ ’پانچوں صوبوں کی زنجیر، جیئے بھٹو، جیئے بینظیر‘۔جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ صدرزرداری نے گلگت بلتستان کو شناخت دی جس سے وہاں انتظامی اصلاحات ہوئیں۔انہوں نے کہا ہے کہ شہید بھٹو نے ایف سی آر اور راج شاہی نظام کا خاتمہ کیا اور آپ کو سبسڈی دلوائی۔