کراچی (افضل ندیم ڈوگر) بھارتی شہر احمد آباد میں ایک سال قبل ائیر انڈیا کے طیارہ حادثے کے مقام پر ریسکیو ٹیموں کیلئے "چائے ناشتے" کے 49 لاکھ روپے کے بل پر بھارت کے سوشل میڈیا صارفین برہم ہیں۔ احمد آباد میونسپل کارپوریشن نے 12 جون 2025 کو ایئر انڈیا کی فلائٹ 171 کے خوفناک حادثے کے بعد ہنگامی امداد اور ریسکیو آپریشن کی ٹیموں کو فراہم کردہ ریفریشمنٹ پر 16 لاکھ 74 ہزار کے بل کی منظوری دی ہے۔ بل میں چائے، بسکٹ، پانی کی بوتلیں اور دودھ وحیرہ شامل تھا جو میونسپل ورکرز، پولیس اور حادثے کی جگہ پر کام کرنے والے رضا کارو ں اور ملبہ ہٹانے کے مقامات پر تقریباً ایک ماہ تک فراہم کیا گیا تھا۔