• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ کے ترسیلات زر یا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر تاحال اثرات نہیں پڑے، دفترخارجہ

اسلام آباد( جنگ نیوز) جنگ کے ترسیلات زر یا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر اثرات سامنے نہیں آئے، تاہم بحران طویل ہوا تو منفی اثرات پڑسکتے ہیں۔ دفتر خارجہ نے رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی پر پاکستان کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔ پاکستان کی ہر ممکن کوشش ہے کہ مشرق وسطیٰ تنازع کا مزید پھیلاؤ روکا جائے۔رپورٹ کے مطابق امریکا ایران جنگ بندی سے پاکستان کی سیاسی اور سفارتی ساکھ مضبوط ہوئی۔ پاکستان کے کردار کو ایران سمیت خلیجی ممالک اور خطے بھر میں سراہا گیا۔رپورٹ کے مطابق امریکا ایران تنازع نے خطے کی سیاسی و معاشی صورتحال بدل دی ۔ ایران کی داخلی سیاست اور خلیجی تعاون کونسل کو نئی شکل دی گئی ۔ خلیجی ممالک اب اپنی معاشی اور سیکیورٹی پالیسیوں پر نظرثانی کرسکتے ہیں ۔پاکستان علاقائی امن اور ایران، امریکا کے درمیان مصالحتی کردار جاری رکھنے کے لئے پُرعزم ہے۔امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی پر پاکستان کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔

اہم خبریں سے مزید