• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، ڈاکٹر نے رشوت نہ دینے پر بچی کی جوڑی گئی ہڈی دوبارہ توڑ دی

کراچی(نیوزڈیسک)بھارت میں ڈاکٹر نے مبینہ طور پر رشوت نہ دینے پر کم عمر بچی کی جوڑی گئی ہڈی دوبارہ توڑ دی۔اسپتال کے عملے نے سرجری کے لیے مبینہ طور پر 25 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں ڈاکٹر نے مبینہ طور پر رشوت نہ دینے پر 14 سالہ ذہنی معذور بچی کی جوڑی گئی ہڈی دوبارہ توڑ دی۔ریشما نامی بیوہ خاتون کی 14 سالہ ذہنی معذور بیٹی کی ٹانگ ڈیڑھ ماہ قبل ٹوٹی تھی جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال کے عملے نے سرجری کے لیے مبینہ طور پر 25 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید