• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سالانہ ریٹرن جمع نہ کرانے والی 36 سرکاری کمپنیوں کیخلاف کارروائی, 31 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ

اسلام آباد(تنویر ہاشمی )ایس ای سی پی نےسالانہ ریٹرن جمع نہ کرانے والی 36سرکاری کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 31 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے جرمانے عائد کر دیئے ہیں ،سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے 36 سرکاری ملکیتی اداروں (ایس او ایز) کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کیے اور کارروائی مکمل کرتے ہوئے مجموعی طور پر 31 لاکھ 75 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے ہیں جن کمپنیوں کو جرمانے عائد کیے گئے ہیں ان میں پیپلز سٹیل ملز ، ٹیلی فون انڈسٹریز آف پاکستان ،پاکستان منزل ڈویلپمنٹ کارپوریشن ، پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ڈویلپمنٹ کمپنی ، اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن ، فشریز ڈویلپمنٹ بورڈ، پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان ، فیڈرل لیور ٹرانسپلانٹ انڈوومنٹ فنڈ ، کراچی اربن ٹرانسپورٹ کارپوریشن ، جنیکو ہولڈنگ کمپنی ، پی ایچ اے فائونڈیشن ، انرجی کنزرویشن فنڈ انڈیجینوس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ،لاکھڑا پاور جنریشن کمپنی ، پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی ،ٹرائیبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنی ، نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان ، نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان ، واپڈا انڈومنٹ فنڈ ، پاکستان ریونیو آٹو میشن پرائیویٹ لمیٹڈ ، یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن آف پاکستان ، پاکستان سٹیل ملز کاپوریشن ، سینڈک میٹل لمیٹڈ ، پاک لیبیا ہولڈنگ کمپنی ، پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن ، پاکستان ریلوے ایڈوائزری کنسلٹنسی سروسز، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی ، سکھر الیکٹرک پاور کمپنی ، کراچی گارمنٹ سٹی کمپنی ، پوسٹل لائف انشورنس ، نیشنل ڈائزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ ، ریلوے کنسٹرکشن پاکستان ، جامشورو پاور کمپنی ، ڈیوولوشن ٹرسٹ فار کمیونٹی ایمپاورمنٹ شامل ہیں ،ایس ای سی پی نے اس سال مارچ میں 41 سرکاری ملکیتی کمپنیوں کو 66 شوکاز نوٹس جاری کیے تھے۔ کمپنیوں کی جانب سے مقررہ مدت کے اندر سالانہ آڈٹ شدہ مالیاتی گوشوارے اور سالانہ ریٹرنز جمع نہ کرانے، معلومات کی فراہمی تقاضوں پر عمل نہ کرنے، اور کارپوریٹ گورننس ریگولیشن کی دیگر خلاف ورزیاں پر جاری کیے گئے تھے۔ اب تک 58 شوکاز نوٹس میں کارروائی مکمل کی جا چکی ہے جبکہ پانچ کمپنیوں کو جاری شوکز نوٹس پر پروسیڈنگ ابھی جاری ہے،ایس ای سی پی کی جانب سے جاری کیے گئے 58 فیصلوں میں سے 46 شوکاز نوٹسز پر مالی جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ 12 نوٹس میں تنبیہ احکامات جاری کیے گئے۔ سالانہ ریٹرن جمع نہ کرانے پر کم از کم 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ سالانہ ریٹرن اور مالیاتی گوشوارے دونوں جمع نہ کرانے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید