• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن، بھارتی چیف جسٹس کو بھارتی نوجوانوں کے شدید ردعمل کا سامنا

اسلام آباد( فاروق اقدس )بھارت میں نوجوانوں کو کاکروچ کہنے والے چیف جسٹس کو لندن میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران  نوجوانوں اور  دیگر بھارتی  شرکاء کی جانب سے شدید رد عمل کا سامنا کرنا پڑا ان سے سخت سوالات کیے گئے تضحیک آمیز جملے چست کیے گئے،بگڑتی صورتحال کے پیش نظر منتظمین نے مداخلت کی حال میں احتجاج نعرہ بازی اور ہنگامہ ارائی کے پیش نظر چیف جسٹس کو کچھ دیر کے لیے حفاظتی حصار میں بھی لے لیا گیا تفصیلات کے مطابق بھارتی چیف جسٹس سوریا کانت کی جانب سے حالیہ دنوں میں نوجوانوں کو کاکروچ قرار دینے کے بیان پر سوشل میڈیا پر شدید رد عمل دیکھنے میں آیا تھا جس کے بعد نوجوانوں کی بڑی تعداد  نے ان ریمارکس کے بارے میں سوشل میڈیا پر" کاکروچ جنتا پارٹی "نامی ایک طنزیہ مہم بھی شروع کر دی جس نے غیر معمولی مقبولیت حاصل کر لی لندن میں پیش انے والے اس واقعے کو بھی نوجوانوں کی جانب سے اسی تنازعے کا رد عمل قرار دیا جا رہا ہے جہاں شرکا نے بھارتی چیف جسٹس  سے براہ راست وضاحت طلب کرنے کے سوالات کیے اور ہنگامہ آرائی کی دوسری طرف ڈیجیٹل یوتھ موومنٹ کاکرو چ جنتا پارٹی کے بانی کی بھارت آمد اور دہلی میں جنتر منتر کے مقام پر مجوزہ احتجاج کے پیش نظر دارالحکومت دہلی میں وسیع پیمانے پر سیکیورٹی کے اقدامات کیے گئے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید