• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اسکیم کے تحت پاکستانیوں نے حج پر 139 ارب 16 کروڑ روپے خرچ کئے

اسلام آباد ( رانا غلام قادر )سرکاری اسکیم کے تحت پاکستانیوں نے رواں برس حج پر تقریباً 139 ارب 16 کروڑ روپے( 139164850000) خرچ کیے۔ لانگ حج پروگرام کےحاجیوں کے مجموعی اخراجات تقریباً 89 ارب 40 کروڑ روپے رہے۔ شارٹ (کم دورانیہ)حج کرنے والے حاجیوں کے اخراجات تقریباً 49ارب 76کروڑ روپے پرائیویٹ حج اسکیم کے اخراجات شامل نہیں رہے ۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت ایک لاکھ 19 ہزار 210 پاکستانیوں نے رواں برس حج کیا ۔.77 ہزار 743 حاجیوں نے 40 سے 45 روزہ لانگ حج پروگرام کا انتخاب کیاسرکاری حج اسکیم کے 65.2 فیصد حاجیوں نے لانگ حج پروگرام کے تحت حج ادا کیالانگ حج پروگرام کے ہر حاجی نے مجموعی طور پر 11 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس ادا کیے41 ہزار 467 حاجیوں نے 20 سے 22 روزہ شارٹ حج پروگرام کے تحت حج ادا کیاسرکاری حج اسکیم کے 34.8 فیصد حاجیوں نے شارٹ حج پروگرام کا انتخاب کیاشارٹ حج پروگرام کے حاجیوں نے فی کس 12 لاکھ روپے خرچ کیے شارٹ حج کرنے والے حاجیوں کے اخراجات تقریباً 49 ارب 76 کروڑ روپے رہے۔50 ہزار 114 خواتین نے سرکاری حج اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کیاخواتین حاجیوں کا سرکاری حج کوٹے میں تناسب 43.5 فیصد رہا۔65 ہزار 182 مردوں نے سرکاری حج اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کیامرد حاجیوں کا سرکاری حج کوٹے میں تناسب 56.5 فیصد رہا۔

اہم خبریں سے مزید