• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بجٹ، آئندہ مالی سال گلگت بلتستان کے ترقیاتی بجٹ میں اضافے کا فیصلہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بجٹ.27۔ 2026 کی اہم خبر ہے کہ وفاقی حکومت کاآئندہ مالی سال گلگت بلتستان کےترقیاتی بجٹ میں اضافےکا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ مالی سال گلگت بلتستان کے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 27.32 فیصدکا اضافہ تجویز کیاگیا ہے۔اے ڈی پی کی مدمیں23 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ،وزیراعظم کےخصوصی پیکج کے تحت 4 ارب روپے، نلتر ہائیڈرو پاور کے 16میگاواٹ منصوبےکیلئے 2 ارب20 کروڑروپے تجویز ۔ رواں مالی سال کےاصل ترقیاتی بجٹ کے مقابلےگلگت بلتستان کے لیے5.26 فیصد اضافہ بنتا ہے۔آئندہ مالی سال گلگت بلتستان کاترقیاتی بجٹ39 ارب روپےسے زائد تجویز کیاگیا ہے۔ رواں مالی سال گلگت بلتستان کا نظرثانی ترقیاتی بجٹ30ارب67 کروڑروپےمختص ہے۔رواں مالی سال گلگت بلتستان کے لیے37 ارب10کروڑروپےکاترقیاتی بجٹ رکھا گیا تھا۔آئندہ مالی سال گلگت بلتستان کے لیے بلاک الوکیشن/اے ڈی پی کی مدمیں23 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ آئندہ مالی گلگت بلتستان کےلئے وزیراعظم کےخصوصی پیکج کے تحت 4 ارب روپےتجویز ہے۔نلترہائیڈروپاورکے16میگاواٹ منصوبےکی تعمیرکے لیے2 ارب20 کروڑروپے تجویز ہے۔

اہم خبریں سے مزید