• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشیائے ضروریہ پر پرچون قیمت پرنٹ کرنا لازمی قرار دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(این این آئی) بجٹ میں چائے کی پتی، خشک دودھ، ویجیٹیبل گھی پر پرچون قیمت پرنٹ کرنا لازمی قرار دیا جائیگا۔ بجٹ میں یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات پر کلائمٹ سپورٹ لیوی دگنی کیے جانے کا امکان ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق ضروری اشیاء پر سیلز ٹیکس وصولی کیلئے پرچون قیمت پرنٹ کرنے کا لازمی قرار دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، شیر خوار بچوں کے فارمولا دودھ، کیچپ، کوکنگ آئل پر بھی پرچون قیمت پرنٹ کرنا لازمی ہو گا۔روزمرہ استعمال کی درجنوں اشیاء کو تیسرے شیڈول میں شامل کیا جائیگا۔
اہم خبریں سے مزید