• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سولر صارفین کو بڑا جھٹکا، سولر پینلز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے اضافہ

کراچی( جنگ نیوز ) سولرصارفین کو بڑا جھٹکا،سولر پینلز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے اضافہ، تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ کی آمد سے قبل ہی سولر انڈسٹری میں قیمتوں کا نیا رجحان سامنے آ گیا،مختلف صلاحیت کے سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مارکیٹ میں قیمتوں کے اس اچانک اضافے نے صارفین اور سرمایہ کاری کے خواہشمند افراد کی تشویش بڑھا دی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق سولر پینلز کی فی پلیٹ قیمت میں 7 ہزار سے 9 ہزار روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد 585 واٹ کا سولر پینل جو پہلے تقریباً 18 ہزار روپے میں دستیاب تھا، اب 27 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔اسی طرح 645 واٹ کے سولر پینل کی قیمت 22 ہزار روپے سے بڑھ کر 31 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے، جب کہ 720 واٹ کے پینل کی قیمت 25 ہزار روپے سے بڑھ کر 33 ہزار 500 روپے تک جا پہنچی ہے۔مارکیٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ صرف سولر پینلز ہی نہیں بلکہ انورٹرز کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید