کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے ملک بھر میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکام کے مطابق پاکستان کو 6 مختلف ٹاسک سے متعلق ایکشنز کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی ۔جاری احکامات میں تمام ونگز اور زونز کو ایف اے ٹی ایف کے ٹاسک پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ایف اے ٹی ایف ڈیسک کے لئے 7 ٹی او آرز پر مبنی پرفارما بھی احکامات کے ساتھ منسلک ہے۔احکامات پر سات روز میں عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔