• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد وزارتوں اور ڈویژنز سے رپورٹ طلب

اسلام آباد( جنگ نیوز) کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد، وزیراعظم آفس کے مطابق تمام وزارتوں اور ڈویژن سے تفصیلی رپورٹ مانگ لی گئی ہے ۔ 3 ماہ کی بچت رپورٹ کے ساتھ مکمل اعداد و شمار پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس نے تمام وزارتوں اور ڈویژن سے تفصیل طلب کی ہے کہ 60 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کرنے سے کتنی بچت ہوئی؟ بجلی کے استعمال میں کمی سے ہونے والی بچت کی مکمل رپورٹ بھی مانگی گئی ہے۔وزیراعظم آفس نے رواں ماہ ہی رپورٹ جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دے دی۔
اہم خبریں سے مزید