اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی )پاکستان مندوب نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط ہےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سالانہ رپورٹ 2025 میں جموں و کشمیر اور فلسطین کے مسائل کی مسلسل اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے جنرل اسمبلی میں سلامتی کونسل کی سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس امر پر یقین رکھتا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام جموں و کشمیر کے تنازعے کے منصفانہ حل سے مشروط ہے جو سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے۔