زیورخ (جنگ نیوز) دنیا بھر کے میڈیا کی تنقید پر برہم عالمی فٹبال تنظیم فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو معترضین پرس پڑے۔ذرائع ابلاغ کے نام ایک تفصیلی اور جارحانہ کھلا خط جاری کر دیا ہے۔ غیرملکی ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے نقادوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کی تاریخی کامیابی کو متنازع بنانے کی عالمی کوششیں ناکام ہو گئیں، ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کو چند ناخوشگوار واقعات کی آڑ میں دھندلایا نہیں جا سکتا، معترضین انگلیاں اٹھانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔