• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2028، میزبانی کی دوڑ میں 14 شہر شامل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)2028کےآئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے14شہر میزبانی کے لئے امیدوار ہیں فائنل کی میزبانی میلبورن کو ملے گی۔منتظمین نے میچوںکی میزبانی کےلئے پیشکشیں طلب کی تھیں ، آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2028 کے آسٹریلیا اور نیوزی مشترکہ میزبان ہیں ۔آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2028 اکتوبر نومبر میں شیڈول ہے دونوں مشترکہ میزبان ممالک کے 14 شہروں نے میزبانی کی خواہش ظاہر کی ہے ، منتظمین ان میں سے 8 سے 10 شہروں کا انتخاب کریں گےچھ شہروں کی میزبانی کرنے کی خواہش پوری نہیں ہو سکے گی ،آئی سی سی کی گائیڈ لائنز کے مطابق منتظمین شہروں کا انتخاب کریں گے۔آئی سی سی لاجسٹک کے معاملے پر توازن رکھنا چاہتی ہے ، زیادہ پھیلاو نہیں چاہتی۔کم شہروں سے دو نوں ممالک میں آپریشنز اور شیڈولنگ میں آسانی ہو گی۔ٹیموں اورشائقین کو سفر بھی کم کرنا پڑے گا۔

اسپورٹس سے مزید