• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسرنگا کی اسپورٹس مین شپ یا حماقت؟ کینڈی فتح سے محروم

کولمبو (جنگ نیوز) لنکا پریمیئر لیگ میں کینڈی رائلز کے قائد وانندو ہسرنگا کی اسپورٹس مین اسپرٹ ٹیم کو لے ڈوبی۔ میچ کے انتہائی اہم موڑ پر جافنا کنگز کے خلاف ساتویں اوور میں کمل مشارا نے شاٹ کھیلا تو گیند نان اسٹرائیکر اینڈ پر موجود اوشکا فرنینڈو کے بیٹ سے ٹکرا کر سیدھی ہسرنگا کے ہاتھوں میں چلی گئی، جنہوں نے فرنینڈو کو رن آؤٹ کردیا۔ تاہم ہسرنگا نے اپیل واپس لے کر بیٹر کو دوبارہ بیٹنگ کا موقع فراہم کر دیا۔ 46 رنز پر ملنے والی اس نئی زندگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرنینڈو نے66رنز بناکر ٹیم کو 199 تک پہنچا دیا۔ جواب میں کینڈی رائلز 106 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

اسپورٹس سے مزید