کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور قلندرز نے ٹیسٹ بیٹسمین عبداللہ شفیق کو گلوبل سپرلیگ سے ریلیز کردیا ۔ وہ ٹرنیڈاڈ میں پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کو جوائن کریں گے۔ اور زخمی عبداللہ فضل کی جگہ لیں گے۔ قلندز نے ان کے متبادل کے طور پربنگلہ دیش کے شمیم حسین کو شامل کیا ہے۔ عبداللہ شفیق نے گیانا میں لاہور قلندرز کی جانب سے آخری میچ میں گیانا ایمازون واریئرز کے خلاف 13گیندوں پر 21 رنز بنائے ۔