• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامن ویلتھ گیمز: فائقہ کا 100 میٹر ہیٹ میں قومی ریکارڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کی فائقہ ریاض نے گلاسگو میں کامن ویلتھ گیمزایتھلیٹکس میں خواتین کی 100 میٹر ہیٹ 11.64 سیکنڈز میں مکمل کرکے نیا قومی ریکارڈ بنادیا۔ فائقہ ریاض 0.12 سیکنڈز کے فرق کی وجہ سے سیمی فائنل تک رسائی سے محروم رہیں۔فائقہ 21 ویں نمبر پر رہیں ۔ انہوں نے 2010 سے قائم نسیم حمید کا ریکارڈ توڑ دیا۔ نسیم حمید نے ساوتھ ایشین گیمز میں 11.81 سیکنڈز کا ریکارڈ بنایا تھا۔

اسپورٹس سے مزید