کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) صوبائی مشیر ماحولیات و نسیم الرحمن خان ملاخیل نے سول ہسپتال کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب پھینکنے کے دلخراش اور افسوسناک واقعے پر گہری تشویش اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس سفاکانہ، غیر انسانی اور مجرمانہ فعل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہےایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خواتین، خصوصاً شعبہ صحت سے وابستہ افراد پر حملے کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے ناقابل قبول ہیںڈاکٹر ماہ نور ناصر عوام کی خدمت کے مقدس فریضے کی انجام دہی میں مصروف تھیں اور ان پر اس نوعیت کا حملہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہےانہوں نے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں نسیم الرحمن ملاخیل نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے سول ہسپتال کوئٹہ کے ملازم عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کے اعلان کو خوش آئند اور قابل تحسین اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب گردی کے افسوسناک واقعے کے دوران عبدالرزاق ترکئی نے غیر معمولی بہادری، فرض شناسی، انسان دوستی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر متاثرہ ڈاکٹر کی مدد کی اور ہنگامی صورتحال میں قابل ستائش کردار ادا کیا، جو معاشرے کے لیے ایک روشن مثال ہے۔